عوامی تحریک 11مئی کو 50مقامات پر احتجاج اور لاہور میں ریلی نکالے گی

عوامی تحریک 11مئی کو 50مقامات پر احتجاج اور لاہور میں ریلی نکالے گی

  

لاہور( سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک 11مئی کو ملک کے 50مقامات پر احتجاج کرے گی جبکہ لاہور میں ریلوے اسٹیشن سے لکشمی چوک تک ریلی نکالی جائے گی جسکے اختتام پر سربراہ عوامی تحریک ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے ۔ عوامی تحریک کے ترجمان قاضی فیض السلام کے مطابق اس روز ضلعی سطح پر احتجاج ہوگا تاہم لاہور اور راولپنڈی میں مرکزی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ لاہور میںریلوے اسٹیشن سے لکشمی چوک تک ریلی نکالی جائے گی اور اسکے اختتام پرڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -