الیکشن ٹریبونل خیبرپختونخوا کا این اے 47میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم

الیکشن ٹریبونل خیبرپختونخوا کا این اے 47میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم

  

پشاور ( اے این این )الیکشن ٹریبونل خیبرپختونخوا نے این اے 47میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا۔ این اے 47درہ آدم خیل سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قیصر جمال قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے ان کے مخالف امیدوار عابدالرحمان نے قیصر جمال پر دھاندلی کا الزام لگایا تھا اور الیکشن ٹریبونل میں انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دی تھی جس پر پیر کو الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی کے اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -