میر شکیل الرحمان کےخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پرکارروائی کا حکم

میر شکیل الرحمان کےخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پرکارروائی کا حکم

  

                            لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے جیواور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف دائر اندارج مقدمہ کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے کہ درخواست گزار ایڈووکیٹ آفتاب ورک جب وکلاءکے ہمراہ مقدمہ درج کروانے تھانہ اسلام پورہ پہنچے تو پولیس نے تھانے کا گیٹ بند کردیا ۔فاضل عدالت میں درخواست گزار آفتاب ورک ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینئر صحافی حامد میر پر حملے کے بعد بغیر تحقیق جیو اور جنگ نے پاکستان کی سلامتی کے ایک اہم ادارے کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جس سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی۔ جیو جنگ کا یہ عمل ملک دشمنی کے مترادف ہے لہذا عدالت جیو جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور جیو کا لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دے جس پر فاضل جج نے گزشتہ روز مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -