وزیراعظم کی ہدایت پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےوالے جنوبی پنجاب کے طلبہ کی فیسیں معاف

وزیراعظم کی ہدایت پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےوالے جنوبی پنجاب کے طلبہ کی فیسیں ...

  

ملتان (سہیل چودھری سے) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کی فیسیں معاف کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد میں فیس واپسی کا سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جنوبی پنجاب کے طلباءو طالبات جو ایم فل اورپی ایچ ڈی کر رہے ہیں اور ملک کی کسی بھی پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کی فیس معاف کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ ایچ ای سی میں وزیراعظم نے واپسی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ سیل میں جنوبی پنجاب کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے طلباءو طالبات کی رجسٹریشن ایڈمیشن کوائف اور ڈومیسائل بھجوائے جا رہے ہیں پی ایچ ڈی اور ایم فل کرنے والے امسال جن طلباءنے فیسیں جمع کرا دی ہیں ان کو فیسیں ریفنڈ کی جائیں گی اور آئندہ سے ان طلباءسے کوئی فیس وصول نہیں کی جائیں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ جنوبی پنجاب کے طلباءاسلام آباد لاہور سمیت ملک کی بھی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہوں گے انہیں یہ سہولت میسر ہو گی۔ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں تقریباً 2300 طلباءو طالبات مختلف مضامین میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کر رہے ہیں اسی طرح ہر سال ہزاروں طلباءو طالبات کی کروڑوں روپے کی فیسیں معاف کی جائیں گی وزیراعظم کے ان احکامات پر جنوبی پنجاب کے طلباءمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -