پنجگور ،ایف سی کیساتھ جھڑپ میں 10دہشت گرد ہلاک ،متعدد زخمی حالت میں فرار

پنجگور ،ایف سی کیساتھ جھڑپ میں 10دہشت گرد ہلاک ،متعدد زخمی حالت میں فرار

  

کوئٹہ(اے این این)ایف سی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 10دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی حالت میں فرار ہوگئے ، سکیورٹی فورسز نے پنجگور کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ،ہلاک ہونیوالے دہشت گرد ایف سی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔ایف سی ذرائع کے مطابق بلو چستان کے علاقے پنجگور میں ایف سی اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 10مسلح افراد ہلاک ہو گئے اور متعدد زخمی ہو گئے ،زخمی ہونیوالے دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ واقعہ کے بعد ایف سی نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ایف سی ذرائع کے مطابق مسلح افراد ایف سی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے اور وہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو قتل ، اقدام قتل ، اغواء برائے تاوان سمیت متعدد جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔آخری اطلاعات آنے تک سکیورٹی فورسز کے اہلکار سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئی تھیں ، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میٹھا چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص قیصر احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی مزید کارروائی جاری ہے۔

مزید :

صفحہ اول -