ٖحکومتی اور طالبان کیمیٹیوں کے درمیان رابطہ ،مذاکرات کے بارے میں نوے فیصد معا ملات طے

ٖحکومتی اور طالبان کیمیٹیوں کے درمیان رابطہ ،مذاکرات کے بارے میں نوے فیصد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(اے این این)حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان رابطہ ،طالبان شوریٰ کے ساتھ دو روز میں ملاقات پراتفاق، دونوں کمیٹیوں کے درمیان مذاکراتی عمل سے متعلق90فیصد معاملات طے پا گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے اراکین کے درمیان گزشتہ روز رابطہ ہوا جس میں طالبان شوریٰ کیساتھ آئندہ دو روز میں ملاقات پر اتفاق کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ طالبان شوریٰ اور کمیٹیوں کے اراکین کے درمیان نامعلوم مقام پر بات چیت کی جائے گی اور مذاکراتی عمل کے حوالے سے 90فیصد معاملات طے پا گئے ہیں ۔آئندہ دو روز میں ہونیوالی حکومتی و طالبان کمیٹیوں کے درمیان ملاقات میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر بھی شرکت کرینگے ۔

مزید :

صفحہ اول -