لیاقت آباد سب ڈویژن کے صارفین کا لکیسکو عملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ماڈل ٹاو¿ن رہائش گاہ سے پیدل فاصلے پر موجود ڈونگی گراو¿نڈ میں سینکڑوں بجلی صارفین نے ”لیسکو لیاقت آباد سب ڈویژن“ کے عملے کی لوٹ مار اور بجلی صارفین کیخلاف بجلی چوری کے جھوٹے مقدمات درج کروانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت آر بلاک ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کے صدر گل کیف بٹ نے کی اس موقع پر سوسائٹی کے 800 سے زائد رہائشی بجلی صارفین موجود تھے جبکہ سوسائٹی کے سینئر نائب صدر ایاز احمد بٹ‘ جنرل سیکرٹری عاطف رحمن سمیت معززین علاقہ نے مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ لیسکو لیاقت آباد سب ڈویژن کا بدعنوان عملہ گزشتہ طویل عرصہ سے بجلی صارفین کو ہراساں و پریشان کر رہا ہے سوسائٹی کے تمام گھروں کے بجلی کے میٹرز گھروں سے باہر بجلی کے کھمبوں پر نصب ہیں لیاقت آباد سب ڈویژن کا بدعنوان عملہ اعلیٰ حکام کی ملی بھگت سے بجلی کے میٹروں میں سوو¿ں کے ذریعے سوراخ کرنے سمیت اوور بلنگ جیسے جرائم کرکے صارفین کیخلاف بجلی چوری کے جھوٹے و بے بنیاد پرچے درج کروانے میں مصروف ہیں علاقہ کے بجلی صارفین کی واپڈا کے اعلیٰ حکام کو متعدد مرتبہ شکایات کے باوجود تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ لیسکو لیاقت آباد سب ڈویژن کے بدعنوان عملے کو واپڈا کے اعلیٰ حکام کی حمایت و آشیر باد حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ وہ بجلی صارف کیخلاف کسی بھی کارروائی سے قبل واپڈا کے اپنے ہی مقرر کردہ قواعدہ ضوابط کی بھی پرواہ نہیں کر رہے انہوں نے کہا کہ میٹر اتارنے سے قبل نہ تو بجلی کا لوڈ چیک کیا جاتا ہے اور نہ ہی بجلی صارف کو اس سلسلے میں کوئی نوٹس دیا جاتا ہے اور نہ ہی بجلی صارف کا سابقہ ریکارڈ کو چیک کیا جاتا ہے احتجاجی مظاہرہ سے ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری عاطف رحمن نے بھی خطاب کیا انہوں نے اس موقع پر ایک قرارداد پیش کی جسے شرکاءنے متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اگر واپڈا کے اعلیٰ حکام نے لیسکو لیاقت آباد سب ڈویژن کے بدعنوان عملہ کی غیر قانونی کارروائیوں کا فوری نوٹس نہ لیا تو وہ خادم اعلیٰ پنجاب کی ماڈل ٹاو¿ن رہائش گاہ کے باہر پرامن احتجاج جیسا انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائینگے اور اس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام پر عائد ہو گی یہ امر قابل ذکر ہے کہ لیسکو لیاقت آباد سب ڈویژن کے لائن لاسز سب سے زیادہ ہیں اور لیسکو کے بدعنوان اہلکار بجلی صارفین کو بجلی چوری پر مجبور کرتے ہیں اور ایسا نہ کرنے والے بجلی صارف کو نشان عبرت بنانے کیلئے نہ صرف اس کا بجلی کا میٹر بغیر کسی نوٹس کے اتار لیا جاتا ہے بلکہ اس کیخلاف بجلی چوری کے جھوٹے مقدمات بھی درج کرا دیئے جاتے ہیں۔