گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،ڈائریکٹ بائی پاس بھی پکڑ لیا گیا

گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،ڈائریکٹ بائی پاس بھی پکڑ لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے بجلی و گیس چوری نے حاجی دی کھوئی عمر ٹا ؤن اور نشتر کا لو نی میں گیس چوری کے خلاف کریک ڈا ؤن کیاضلعی انتطامیہ اور سوئی گیس حکام نے کارروائی کی۔ٹا سک فورس کی ٹیم نے کارروائی کے دوران عمر ٹا ؤن میں ڈائریکٹ بائی پاس پکڑ لیا،بائی پاس کے ذریعے 5سو گھروں کو گیس سپلائی کی جا رہی تھی اور نشتر کا لونی میں گھریلو میٹر کے ذریعے ایک دودھ کی دکان کو گیس سپلائی کی جا رہی تھی۔ٹا سک فورس کی ٹیم نے کارروائی کر تے ہوئے دونوں کے گیس کے کنکشنز منقطع کر دئیے۔ڈی سی او لاہورڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس چوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈا ؤن جا ری ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ بجلی و گیس چوری کی اطلاع ڈی سی او آفس میں دیں تا کہ کارروائی کی جائے۔