وزیر اعظم کا دورہ برطانیہ انتہائی کامیاب رہا،حنا پرویزبٹ

وزیر اعظم کا دورہ برطانیہ انتہائی کامیاب رہا،حنا پرویزبٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لےگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پروےز بٹ نے کہا ہے کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا دورہ برطانیہ انتہائی کامیاب رہا اس دورے سے پاکستان اوربرطانیہ کے مابین تاریخی دوستی اور اقتصادی تعلقات میں ا ضافہ ہوگا جس مےں تعلیم، صحت،سکل ڈویلپمنٹ اورسماجی ترقی کے دیگر شعبوں کی بہتری میں برطانیہ کا تعاون لا ئق تحسین ہے جس کے نتیجے میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارتی حجم بڑھے گا مسلم لےگ(ن) کی قےادت نے پاکستانی معیشت کو صحیح سمت پر گامزن کردیا ہے اور اب یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم مثبت اور تعمیری سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ترقی کے عمل میں اپنا فعال کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کے لئے جن 27کنونشن کا ذکر کیا گیا ہے یہ ہماری قومی ترجیحات ہونی چاہئے اور پاکستان میں موجودہ حکومت انسانی حقوق کے تحفظ ، مزدورں کی فلاح و بہبود اور ماحول کی بہتری سمیت ان تمام کنونشن پر من و عن عمل کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر بحرانوں پر قابو پا لیا گیا تو جی ایس پی پلس سٹیٹس سے بھر پور استفادہ کرنے میں مدد ملے گی، پھر ہمیں نہ تو کسی بیرونی قرضے کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی بیرونی امداد کی۔