تجاوزات کے خلاف فالو اپ آپریشن جاری
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علا قوں میں تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف فالو اَپ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران07ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے بتایا کہ شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے چوک نا خدا ،تندوراں والا چوک میں فالو اَ پ آپریشن کیا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے جلو موڑ میں فالو اَ پ آپریشن کیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے گلشن راوی، سلطان احمد روڈ پر فالو اَ پ آپریشن کیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے مین بازار جیا موسیٰ میں فالو اَ پ آپریشن کیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے کوپر روڈ پر فالو اَپ آپریشن کیااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے گرومانگٹ چوک اور حسین چوک میں فالو اَپ آپریشن کیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔