ترقی کے عمل میں ہنر مند افراد کا اہم کردار ہوتا ہے،ملک ندیم کامران

ترقی کے عمل میں ہنر مند افراد کا اہم کردار ہوتا ہے،ملک ندیم کامران

  

لاہور)اپنے نمائندے سے)صوبائی وزیر زکوة و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ ہنر مند افراد نے ترقی پذیر ملکوں کو ترقی یافتہ بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے نوجوان نسل فنی تعلیم سے استفادہ کر کے اپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی ترقی میں بھی نمایاں حصہ ڈال سکتی ہے انہوں نے یہ بات چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ایف آئی ٹی ہنر میلہ کے موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیئرمین پی وی ٹی سی فیصل اعجاز خان، ایم ڈی ساجد نصیر ،بورڈ کے اراکین اورمتعلقہ افسران کی بڑی تعداد موجود تھی صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کی فنی تعلیم کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کے باعث اس کا بجٹ 19فیصد سے بڑھا کر 40فیصد کر دیا گیاہے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ملک میں فنی تعلیم کے فروغ میں انتہائی سنجیدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پی وی ٹی سی کے بجٹ میں نمایاںاضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پی وی ٹی سی کی فنی تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو باقاعدگی سے مانیٹر کررہی ہے۔ ملک ندیم کامران نے کہا کہ پی وی ٹی سی کے زیر اہتمام ٹیچرز کی تعلیمی استعداد کو بڑھانے کے لیے کورسز کروائے جارہے ہیں جس کے بہتر نتائج حاصل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کے اساتذہ کو تربیت دینے کے لیے جرمنی ، امریکہ اور دیگر ممالک سے ماسٹرٹرینرز کی خدمات حاصل کی گئی ہےں ملکی ماہرین سے تعلیم حاصل کرنے والے اساتذہ بعد میں اپنے دیگر اساتذہ کو خود تربیت فراہم کریں گے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کا قومی تعمیر میں کردار قابل تحسین ہے 1998ءمیں پہلی بار اس شعبہ پر خصوصی توجہ دی گئی جس کے بعد صرف چند سالوں میں اس ادارے نے اتنی ترقی کی کہ ہم سب کو اس پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ خصوصاً سیلاب کے دنوں میں جنوبی پنجاب میں پی وی ٹی سی کی کارکردگی بلاشبہ قابل تعریف رہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل فیصل اعجاز خان نے کہا کہ ملکی معیشت کو ہنر مند افراد کی اشد ضرورت ہے اس لیے نوجوان طبقے کو ہنر مند بنا نے کے لیے حکومت اور دیگر اداروں کو مل جل کر کاوشیں کرنا ہوں گی تاکہ معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کی جاسکے بعدازاں صوبائی وزیر ایف آئی ٹی ہنر میلہ کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے مختلف شعبوں کی طرف سے قائم کردہ سٹالز دیکھے اور کاریگروں کے ہنر اور فن کی تعریف کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -