حکومت نے قوم سے کیاگیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، میاں محمد ایوب

حکومت نے قوم سے کیاگیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، میاں محمد ایوب

  

لاہور( سپیشل رپورٹر) سابق مشیر وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ الیکشن میں عوام کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ لیکر وجود میں آنے والی حکومت نے اب تک قوم سے کئے گئے اپنے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا بلکہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے اور اب بھی عوام کو محض سہانے خوابوں اور سہانے وعدوں سے ٹرخانے کاکام کیا جا رہا ہے چھ ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنک ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں نے ایک سال گزر جانے کے باوجود بھی ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف عوام کو صبر کرنے کا درس دے رہے ہیں لیکن یہ صبر انہوں نے پیپلز پارٹی کی حکومت میں کیوں نہیں کیا تھا وہ پیپلز یوتھ کے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ حکمران ابھی تک کوئی مسئلہ بھی حل نہیں کر سکے جس کی وجہ سے عوام حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں اور عوام پیپلز پارٹی کے عوام دوست دور کو یاد کررہے ہیں کیونکہ ہماری حکومت میں مزدور خوشحال تھا اور اس کو آٹے کے لئے بھاگ دوڑ نہیں کرنی پڑتی تھی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور ملک میں محاز آرائی کی سیاست کو ختم کیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -