ناشتہ چھوڑنے سے دل کے دورے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے،بشیر مہدی

ناشتہ چھوڑنے سے دل کے دورے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے،بشیر مہدی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) محمد علی جناح مےڈےکل کمپلیکس کے چیئرمےن بشےر مہدی نے کہا ہے کہ انسان کے طرز زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں بہت ساری بیماریوں سے بچاو¿ کا سبب بن سکتی ہیں اور معمولی احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس میںمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک تحقیق کے مطابق ناشتہ چھوڑنے سے دل کے دورے کا خطرہ کئی گنا بڑھ سکتا ہے لیکن بر وقت ناشتا کر کے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ ناشتے سے منہ موڑتے ہیں ان میں دل کے دورے یا امراض قلب سے موت کا خطرہ 27 فیصد تک ہوتا ہے اور رات دیر سے سونے والے افراد میں امراض قلب کا خطرہ 55 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتے کو چھوڑنا موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور ذیابیطس کے ساتھ دل کے دورے کا سبب بننے والی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -