خصوصی افراد کے مسائل سے چشم پوشی نامناسب ہے،سجاد چھینہ

خصوصی افراد کے مسائل سے چشم پوشی نامناسب ہے،سجاد چھینہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) سی اوایم (کنوے آف مرسی)کے مرکزی چیئرمین چودھری سجادحسین چھینہ ،پیٹران چیف رانااحمدعتیق انور ،صدراشتیاق احمدورک ،سینئر نائب صدرطاہرمظفرگجراورجنرل سیکرٹری محمدعنصرعلی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے مسائل سے چشم پوشی نامناسب ہے ان کی محرومیاں بڑھناایک بڑاسوالیہ نشان ہے،حکومت کی ترجیحات میں خصوصی افرادکی بحالی اوربہبود سرفہرست ہونی چاہئے جس طرح پنجاب حکومت نے ذہین طلبہ وطالبات کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کئے ہیں اس طرح خصوصی افراد کی زندگی میں آسانیاں پیداکرنے کیلئے انہیں مخصوص سامان کی مفت فراہمی یقینی بنائی جائے خصوصی افراد کیلئے محض کوٹہ مقرر کرنے سے کچھ نہیں ہوگا،انہیں معاشرے کامفیدشہری بنانے کیلئے خصوصی اداروں کاقیام ناگزیر ہے وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے سجاد حسین چھینہ نے مزید کہا کہ خصوصی افراداپنی ضروریات کیلئے دوسروں کے رحم وکرم پرہوں یہ کسی مہذب معاشرے کیلئے مناسب نہیں قومی وسائل کاایک حصہ خالصتاً خصوصی افرادکیلئے مختص کیا جائے خصوصی افراد بھی کسی نہ کسی خدادادصلاحیت کے حامل ہوتے ہیں مگران کی پوشیدہ صلاحیتیں اجاگر نہیں کی جاتیں جوہماراقومی المیہ ہے خصوصی افراد کی مثالی پرورش اورتعلیم وتربیت کیلئے نصاب تعلیم میں خصوصی باب شامل کیا جائے کیونکہ کچھ لوگ معلومات نہ ہونے کے سبب انہیں بوجھ سمجھتے ہیںانہوں نے کہا کہ کنوے آف مرسی خصوصی افراد کے حقوق کی ترجمانی اورنگہبانی میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔