پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے کی خواہاں ہے، عابد حسین صدیقی

پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے کی خواہاں ہے، عابد حسین صدیقی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مل کر عوام کے مسائل حل کرنے کی خواہاں ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں صرف جمہوری نظام ہے اسے پھلنا پھولنا چاہیے، ملک اس وقت کسی محاز آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا حکومت کے پاس کوئی سمت اور ویژن نہیں، حکمرانوں کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں پیپلز پارٹی نے عام انتخابات پر تحفظات کے باوجود جمہوریت آئین اور عوام کیلئے قبول کیا پیپلز پارٹی تنقید برائے تنقیدکی سیاست پر یقین نہیں رکھتی, صدر آصف علی زرداری نے پبلسٹی کی بجائے ٹھوس اقدامات کئے، اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دئیے جس سے جمہوریت کو دوام ملا ہے مسلم لیگ( ن) اگر پالیسیوں کا یہ تسلسل جاری رکھے گی تو پاکستان میں نہ صرف جمہوریت مستحکم ہو گی بلکہ ملک ترقی کی طرف گامزن رہے گامسلم لیگ (ن )کی حکومت کو پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو آگے بڑھانا چاہیے، یہ پاکستان کے مفاد میں ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -