حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،راشدہ یعقوب

حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،راشدہ یعقوب

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) پارلےمانی سےکرٹری برائے ویمن ڈوےلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سرماےہ کاری کے فروغ کے لےے ٹھوس اقدامات کررہی ہے غےر ملکی سرماےہ کاروںکی ایک ایک پائی محفوظ ہوگی انہوں نے کہا کہ شفافیت پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان خصوصاً پنجاب میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے سرمائے کی ایک ایک پائی امانت سمجھ کر شفاف طریقے سے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی بیرونی سرمایہ کاروں کے سیکیورٹی کے بارے میں تحفظات کاہمیں بھرپور احساس ہے، انہیں ترجیحی بنیادوںپر دور کریں گے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت کے درست اور موثر اقدامات کے باعث تمام معاشی اشاریئے بہتر ہو رہے ہیں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔۔ ڈالر کی قدر میں کمی اور روپیہ مستحکم ہونے سے پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ 800 ارب روپے کم ہوا ہے۔ سٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -