اداروں کے درمیان تصادم کی سازشیں کرنے والے امن کے دشمن ہیں،شکیل الرحمن ناصر

اداروں کے درمیان تصادم کی سازشیں کرنے والے امن کے دشمن ہیں،شکیل الرحمن ناصر

  

لاہور(پ ر) سیاستدان ذاتی مفادات کی بجائے ملکی فلاح و بہبود کو مقدم رکھیں ملکی بقا ءاور سلامتی کے لیے عسکری و سیاسی قیادت اپنا کردار ادا کرے مفاداتی سیاست نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا عبدالوہاب روپڑی ، شاہد محمود جانباز سمیت دیگر رہنماﺅں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے متعدد قسم کے بحرانوں نے وطن عزیز کو بری طرح گھیرا ہوا ہے ایسی صورت حال میںملک سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا اداروں کے درمیان تصادم کی سازشیں کرنے والے امن و امان کے دشمن ہیںدریں اثناءمولانا شکیل الرحمن ناصر نے بھارتی ریاست اسام میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و جبر کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے بھارتی حکومت ملک میں مسلمانوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں عالمی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور عالمی برادری بھی بھارتی غنڈہ گردی کا فوری نوٹس لے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -