جامعہ مدینہ پر چھاپہ بیرونی آقاﺅں کو خوش کرنے کی سازش ہے،عبدالغفور حیدری

جامعہ مدینہ پر چھاپہ بیرونی آقاﺅں کو خوش کرنے کی سازش ہے،عبدالغفور حیدری

  

لاہور(پ ر)جے یو آئی کے راہنماﺅں مو لا نا عبد الغفور حیدری ،مو لا نا محمد عبد اللہ ،مو لا نا گل نصیب خان ،مو لا نا محمد یوسف ،مو لا نا قاری فیاض الرحمن علوی ،مو لا نا محمد امجد خان ،حاجی شمس الرحمن شمسی نے معروف دینی ادارہ جامعہ مدنیہ جدید پر پولیس چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ کارروائی دینی مدارس کو ہراساں کر نے کی سازش کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کا یہ چھا پہ واضح کر رہا ہے کہ یہ بین الاقوامی ایجنڈے کا حصہ ہے اور کسی کو خوش کر نے کے لئے کیا جا رہا ہے لیکن ارباب اقتدار اس بات کو مد نظر رکھیں کہ ماضی کے حکمران بھی بیرو نی آقاﺅں کو خوش کر نے کے لئے ہر قدم اٹھا تے رہے مگر وقت آنے پر اس نے ان کا حال ٹیشو پیپر جیسا کیا انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اور صوبائی حکومت قوم کو بتا ئے کہ ان چھاپوں کے مقاصد کیا ہیں ؟انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے قادیانیوں کو تبلیغی آزادی دلوانے کے مطالبے سے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہییں انہوں نے کہا کہ امریکہ سیاسی معا ملات میں مداخلت کر نے کے ساتھ ساتھ اب مذہبی معاملات میں بھی کھلم کھلا مداخلت کر نا شروع ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے دفاع کی جنگ جے یو آئی ہر محاذ پر لڑے گی جے یو آئی کے راہنماﺅں نے کہا کہ حکومت دینی مدارس کو بد نام کر نے کی عالمی سازش کا حصہ بننے کے بجائے اصل مسائل کی طرف توجہ کرے عوام دینی مدارس کے بہترین کردار کو بہت اچھے طریقے سے جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ (ن )لیگ کوعوام نے ووٹ دینی مدارس پر پابندیوں یا چھاپوں کے لیئے نہیں دیا بلکہ اپنے مسائل حل کر نے کے لیئے دیا ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لیئے دینی مدارس کو چھیڑ رہی ہے

 انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کے خلاف پہلے بھی سازشیں نا کام ہو تی رہی ہیں اور آئندہ بھی نا کام ہو ں گی مو لا نا حیدری اور دیگر نے کہا کہ اگر سازشوں کا راستہ حکومت نے بند نہ کیا تو علماءمدارس کے تحفظ کے لیئے ہر قدم اٹھانے کے لیئے تیار ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -