شان رسول پر جان قربان کرنا مومن کی معراج ہے،ڈاکٹر اشر ف جلالی

شان رسول پر جان قربان کرنا مومن کی معراج ہے،ڈاکٹر اشر ف جلالی

  

لاہور(پ ر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ شان رسول ﷺ پر جان قربان کرنا ایک مومن کی معراج ہے آج کے مادہ پرستی کے دور میں بھی اُمت مسلمہ میں ناموس رسالت پر جان وارنے والوں کی کمی نہیں ایک مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتامغرب کو جان لینا چاہیے اُمت مسلمہ توہین رسالت کرنے والوں سے کوئی کمپرو مائزنہیں کرسکتی گستاخانہ کلچر کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے غازی علم الدین شہید ، غازی عامر عبدالرحمٰن چیمہ شہید اور غازی ممتاز حسین قادری ملّت کے ہیر وہیں مغرب کی طرف سے پھیلائی گئی عُریانی فحاشی ، آوارہلذتوں کے مقابلے میں معاشرے میں عشق رسول ﷺ کی شیرینی عام کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد نور الاسلام سبز مندی ملتان چونگی لاہورمیں عظیم الشان شان رسول ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو تبلیغی سرگرمیوں کی اجازت دلوانے کے بارے میں امریکی دباﺅ کھلی جارحیت اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مبینہ مداخلت ہے حکومت امریکی دباؤ کو یکسر مسترد کردے قادیانی مرتدین کو تبلیغ کی اجازت دینا اسلام اور پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے جسے ہر گز برداشت نہیں کیا جاسکتاغازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کے حوالے سے 22جون کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ممتاز قادری رہائی کانفرنس غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی میں فیصلہ کُن کردار ادا کرے گی صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی، غازی ثاقب شکیل جلالی، صاحبزادہ محمدحامد مصطفےٰ جلالی سمیت کثیر تعداد میں علماءو مشائخ نے خصوصی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -