تحصیلداروں کا دورہ گرام زیر التواء جائیداد منتقل نو ہونے پر مسائل سراپا احتجاج

تحصیلداروں کا دورہ گرام زیر التواء جائیداد منتقل نو ہونے پر مسائل سراپا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے ) صوبائی دارالحکومت میں تحصیلدار صاحبان کا دورہ پروگرام التو اکا شکار ،پٹواریوں سے لین دین کے معاملات طے نہ پائے جانے کے سبب 15روز بعد قانوناً تصدیق کیے جانے والے دورہ پروگرام کی ٹائم مدت2ماہ سے بھی کراس کر گئی اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان بھی اس غفلت میں برابر کے شریک پائے جانے لگے ،شہریوں کی بڑی تعداد کی جائیداد کی منتقلی ،بروقت دورہ پروگرام نہ ہونے کے باعث ہوا میں لٹک گئی بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ممبر جوڈیشنل کی جانب سے کی جانے والی ہدایت بھی دھری کی دھری رہ گئی شہریوں کی قابل ذکر تعداد تحصیلدار صاحبان کی مجرمانہ پریکٹس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق ڈی سی او لاہور احمد جاوید قاضی کی واضح ہدایت کے باوجود شہریوں کو محکمہ ریونیو کی جانب سے کوئی ریلیف نہیں مل سکا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور عرفان میمن اور پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان بھی صوبائی دارالحکومت میں تحصیلدار صاحبان کی جانب سے تیار کیے جانے والے دورہ پروگرام جو انتقالات کی تصدیق کے لیے کیا جاتا ہے یہ قانون5روز کے اندر مکمل کرنے پر تاحال عمل درآمد نہیں کروا سکے جس کی وجہ سے سینکڑوں شہریوں کی جائیداد کی منتقلی کا عمل بھی جہاں تاخیر کا شکار ہو چکا ہے وہاں اس ضمن میں شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مزید انکشاف ہو اہے کہ تحصیلدار صاحبان کی جانب سے دورہ پروگرام میں تاخیر ہونے کی وجوہات پٹواریوں کے ساتھ لین دین طے نہ پا یا جانا ہے جس کہ وجہ سے لاہور بھر کی قانون گوئیوں میں تحصیلدار صاحبان کے دورہ پروگرام2,2ماہ تک تصدیق نہیں ہوپا رہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کی جانب سے دورہ پروگرام کی فہرست نہ مانگنے اور پوچھ گچھ نہ ہونے کے باعث غیر قانونی پریکٹس اپنا لی گئی ہے جس سے ہزاروں کی تعداد میں شہری جن میں بزرگ،خواتین اور مرد حضرات ذلیل و خوار ہو رہے ہیں جبکہ اس ضمن میں بورڈ آف ریونیو کے ممبر جوڈیشنل6کی جانب سے کی جانے والی انسپیکشن اور ہدایت بھی نظر انداز کی جا رہی ہیں انتظامی عہدوں پر براجمان افسران کی عدم توجہ کے باعث تحصیلدار صاحبان میں دورہ پروگرام تاخیر سے کرنے کی پریکٹس عام ہوتی جا رہی ہے اور انتہائی بے خوفی سے یہ عمل جاری ہے جس سے محکمہ ریونیو کے افسران کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے دوسری جانب شہریوں کی بڑی تعداد نے اس غیر قانونی پریکٹس کے حوالے سے ڈی سی اولاہور احمد جاوید قاضی کو نوٹس لینے کی اپیل کی ہے