وزیر اعلی نوٹس لیں،دورہ پروگرام15روز میں مکمل کرایا جائے،شہری

وزیر اعلی نوٹس لیں،دورہ پروگرام15روز میں مکمل کرایا جائے،شہری

  

لاہور(اپنے نمائندے سے )ضلع کچہری،کینٹ کچہری اور مختلف پٹوار سرکلوں میں آنے والے شہریوں جن میں احسان بھٹی،اختر پرویز، صوبہ خان،دلشاد بٹ،اختر حمید،نوید احمد نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے آگاہی دی کہ پٹوار خانے میں جا کر جب منشی حضرات سے انتقال لیٹ ہونے کی وجہ معلوم کرتے ہیں تو بتایا جاتا ہے کہ تحصیلدار انتقالات پاس کرنے کے زیادہ پیسے مانگ رہا ہے جب تک لین دین طے نہیں پا جاتا تب تک انتقال پاس نہیں کیے جائیں گے نہ تو کوئی شرم و حیاء رہ گئی ہے اور نہ ہی کوئی قانون نام کی کوئی چیز ہے نوٹس لینے والے افسران اپنے دفاتروں سے غائب پائے جاتے ہیں اور ہم اپیل کریں بھی تو پٹواریوں کے ایم پی اے، ایم این اے سفارشیوں کے آگے وہ بھی خاموش ہو جاتے ہیں شہری تنویر جٹ ،گلفام احمد،نعمان لیاقت اور اکرام حمید نے مزید بتایا کہ خریدار اور فروخت کنندہ کے درمیان ہونے والے ایگریمنٹ اور بیعانے بھی اس وقت خراب ہو جاتے ہیں جب مقرر وقت پر انتقال کی تصدیق نہیں کی جاتی ریونیو افسران کو معلوم ہوتا ہے کہ شہریوں کو کن کن مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ جان بوجھ کر تاخیر کرتے ہیں تا کہ شہری مزید پیسے دے کر مجبوراً کام کروائیں شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں وزیر اعلیٰ کے بولو ایس ایم ایس کا بھی کوئی فائدہنہیں ہوا کیوں کہ ہر کام کی رشوت سر عام وصول کی جا رہی ہے ہماری ڈی سی او سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور دورہ پروگرام15دنوں کے اندر تصدیق کروائیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -