قادیانی گروہ پوری دنیا میں کفر کو اسلام کا نام دیتا ہے،مجلس احرار اسلام

قادیانی گروہ پوری دنیا میں کفر کو اسلام کا نام دیتا ہے،مجلس احرار اسلام

  

لاہور ) پ ر ( مجلس احرار ِ اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاءالمہےمن بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے امریکہ کا قادیانیوں کو تبلیغی آزادی دلوانے کے لےے پھر سے سرگرم ہونے پر کہاہے کہ اِس بات سے عیاں ہو گیاہے کہ اِس فتنے کے اصل سرپرست اور سپانسرڈ کون ہیں، انہوں نے کہا کہ ”بھٹو مرحوم نے اپنے ایام اسیری میں اڈیالہ جیل میں کہاتھاکہ قادیانی پاکستان میں وہی مرتبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو یہودیوں کو امریکہ میں حاصل ہے “،علاوہ ازیں مجلس احرار ِ اسلام پاکستان کے مرکزی دفتر نیو مسلم ٹاﺅن میں مرکزی نائب امیرسید محمد کفیل بخاری کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں امریکی صدر اوباما کے خصوصی ایلچی کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات اور امتناع قادیانیت ایکٹ بارے امریکی دباﺅ کے بیان کا مکمل جائزہ لیا گیا اور اِس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے امریکی صدر اوباما کے نمائندے ارشاد حسین کو مناسب جواب دے دیا ہے ،اجلاس میں میاں محمد اویس ، قاری محمد یوسف احرار ، مولانا تنویر الحسن ، قاری محمد قاسم،مفتی محمد سفیان، تحرےک طلباءاسلام کے رہنماءمحمد قاسم چیمہ اور دیگر حضرات نے شرکت کی، سید محمد کفیل بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی گروہ پوری دنیا میں اپنے کفر کو اسلام کا نام دیتا ہے ،قادیانی جماعت اپنے بارے پوری امت مسلمہ اور پاکستانی پارلیمنٹ کے فیصلے سے انکاری ہے ، الٹا پارلیمنٹ کے فیصلے کے خلاف پوری دنیا میں مہم چلائی جارہی ہے اور قادیانی دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ امریکی صدر اور امریکی حکومت کے دباﺅ کو حکومت براہ راست مسترد کرنے کا باضابطہ اعلان کرے ،اجلاس میں جامعہ مدنیہ جدید رائے ونڈ روڈ پر پولیس چھاپے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -