وزیر اعظم ملک کو توانائی بحران کے ناسور سے نجات دلائیں گے،میاں عرفان

وزیر اعظم ملک کو توانائی بحران کے ناسور سے نجات دلائیں گے،میاں عرفان

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو توانائی بحران اور انتہاء پسندی کے ناسور سے نجات دلائیں گے مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ ہر قیمت پر پورا کریگی مسلم لیگ( ن) کے لئے یہ بات باعث اعزاز ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کو برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ،وزیرخارجہ ولیم ہیگ، وزیرداخلہ تھریسا مے اوروزیربرائے بین الاقوامی ترقی جسٹن گریننگ نے شاندار الفاظ میں سراہا ہے،یہ محض حسن اتفاق نہیں کہ ہمارے عالمی دوست پاکستان سے دل کھول کرتعاون کررہے ہیں بلکہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان میں ایک دیانتدار، ذمہ دار اور شفافیت پر یقین رکھنے والی حکومت برسراقتدار ہے، اگر ایسا نہ ہوتا تو ہمارے دوست اپنی یہ بند مٹھی پہلے بھی کھول سکتے تھے، ہم اپنے دوست ممالک کے شکرگزار ہیں کہ انہیں پاکستان اورپاکستانی عوام کی مشکلات کا احساس ہے،

لیکن ہماری منزل خود مختاری،خود انحصاری اوراپنے وسائل کو بروئے کار لاکر خوشحالی کا حصول ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -