لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے زیر اہتمام کمرشل اور رہائشی پلاٹوں کی نیلامی

لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے زیر اہتمام کمرشل اور رہائشی پلاٹوں کی نیلامی

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام جو ہر ٹاﺅن ‘سبزہ زار ‘جوبلی ٹاﺅن اور گجر پورہ سکیموں میںواقع10کمر شل اور ایک رہائشی پلاٹ مجموعی طور پر چار کروڑ70 لاکھ15ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے - سب سے زیادہ بولی جوہر ٹاو¿ن سکیم کے بلاک آر ٹو میںواقع50مربع میٹر رقبے کے کارنر پلاٹ نمبر402 کے لئے دی گئی اس کی بنیادی قیمت 13 لاکھ20ہزار روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ17 لاکھ25ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر41لاکھ 26ہزار روپے میں نیلام ہوا-نیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاﺅن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر فنانس ظہیر اصغر رانا‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ اکبر نکئی اورڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ وسیم عباس اور دیگر متعلقہ افسران نے کی- نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند 28 حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی-نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -