سابق حکومتوں نے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی،رانا بابر حسین

سابق حکومتوں نے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی،رانا بابر حسین

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی پارلےمانی سےکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسےن نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں نے اپنی غفلت اور نااہلی کے باعث عوامی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی اور ہماری حکومت کو سابق حکومتوں کے بوئے ہوئے کانٹے ایک ایک کرکے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو چننے پڑ رہے ہیں اور انشاءاللہ ہم تمام کانٹے صاف کرکے ملک کو گل و گلزار بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولیوں کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور وسائل کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ٹیکس نظام میں بہتری آنے سے وصولیوں میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہر محاذ پر تیز رفتاری کے ساتھ کام کر رہی ہے اور حکومت کے موثر اقدامات کے باعث معاشی و اقتصادی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ساتھ صنعت، زراعت اور دیگر شعبوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -