حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،شیر علی گورچانی

حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،شیر علی گورچانی

  

لاہور( سپیشل رپورٹر)قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت کے درست اور موثر اقدامات کے باعث تمام معاشی اشاریئے بہتر ہو رہے ہیں، حکومت کے درست اقدامات کے باعث معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے ڈالر کی قدر میں کمی اور روپیہ مستحکم ہونے سے پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ 800 ارب روپے کم ہوا ہے سٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، پنجاب حکومت سرماےہ کاری کے فروغ کے لےے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،غےر ملکی سرماےہ کاروںکی ایک ایک پائی محفوظ ہوگی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاقائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی معاشی اصلاحات کانتیجہ منظرعام پرآگیا ،بیرونی سرمایہ کاروں کارخ پاکستان کی طرف موڑناخوش آئندہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے بے یقینی کی فضا ختم کردی ہے ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے اللہ تعالیٰ کے فضل ،مشترکہ کاوشوں اور اجتماعی بصیرت سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ملک سے توانائی بحران اور انتہاپسندی کے ناسور کا خاتمہ کئے بغیر ترقی و خوشحالی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے جس کے لئے موجودہ حکومت دن رات محنت کررہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -