پیسے نہ ملنے پر باپ نے اپنی بیٹی مار ڈالی

پیسے نہ ملنے پر باپ نے اپنی بیٹی مار ڈالی
پیسے نہ ملنے پر باپ نے اپنی بیٹی مار ڈالی

  

جلالپوربھٹیاں (مانیٹرنگ ڈیسک) سنگدل باپ نے نشے سے منع کرنے اور بیوی سے پیسے نہ ملنے پر پانچ سالہ بیٹی کو قتل جبکہ بیوی کو شدید زخمی کر دیا، ملزم گرفتار کو گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محلہ مانگٹانوالہ کا شاہد عمران بھٹہ پر مزدوری کرتا تھا اور نشے کا عادی تھا جبکہ کے اسکی بیوی سلائی کا کام کرتی تھی۔ شاہد کے نشہ کرنے کی وجہ سے میاں بیوی میں اکثر لڑائی رہتی تھی ، حسب معمول بیوی سے پیسوں کے تقاضے کے بعد انکار ہونے پر   پانچ سالہ بیٹی عروج فاطمہ اور بیوی پر چھریوں کے وار کردئیے جس کے نتیجے میں عروج فاطمہ موقع پر جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی جسے مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -