گیارہ مئی کا احتجاج ، ق لیگ نے طاہرالقادری کو ’ناں‘ کردی

گیارہ مئی کا احتجاج ، ق لیگ نے طاہرالقادری کو ’ناں‘ کردی
گیارہ مئی کا احتجاج ، ق لیگ نے طاہرالقادری کو ’ناں‘ کردی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 11 مئی کے احتجاج میں (ق) لیگ کی حمایت حاصل کرنے کیلئے (ق) لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیاتاہم ق لیگ نے احتجاج کی حمایت سے معذرت کرلی۔ دونوں رہنماؤں میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔مقامی میڈیا کے مطابق چودھری شجاعت نے ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنی اخلاقی امداد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آگے چل کر ہماری جدوجہد ایک ہوسکتی ہے، فی الحال ہم آپ کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہیں۔ (ق) لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ (ق) لیگ عمران خان کے 11 مئی کے احتجاج میں بھی شرکت نہیں کریگی،عمران خان ایک ٹکٹ میں دو مزے لینے کے خواہاں ہیں، اگر وہ اپوزیشن کی سیاست کرنا چاہتے ہیں تو خیبر پی کے کی حکومت چھوڑ کر میدان میں نکلیں۔ معلوم ہوا ہے کہ (ق) لیگ کے سربراہ نے بھی 11 مئی کے الیکشن کو دھاندلی زدہ الیکشن قرار دیا ہے اور وہ اپنی جماعت کے پلیٹ فارم سے اس حوالے سے جدوجہد شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -