شیخ رشید نے وینا ملک کی دعوت ٹھکرادی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سابق سکینڈل کوئین اور ممکنہ سیاستدان وینا ملک کی چائے کی دعوت ٹھکرا دی اور معذرت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہاوہ فارغ نہیں ، اگر انہوں نے آنا ہے تو 11مئی کے احتجاج میں آجائیں۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید کو جب وینا ملک کی طرف سے چائے کی دعوت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کیا میں اتنا ہی فارغ نہیں اور اب ویسے بھی وقت نکل گیا ہے۔ میں 11 مئی کے احتجاج کی تیاریوں میں مصروف ہوں اور مجھے بڑا کام کرنا ہے، وینا ملک ہمارے احتجاج میں آجائیں۔