آپریشن تھیٹر کو سپلائی کیا جانیوالا پانی مہلک قرار

آپریشن تھیٹر کو سپلائی کیا جانیوالا پانی مہلک قرار
آپریشن تھیٹر کو سپلائی کیا جانیوالا پانی مہلک قرار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آپریشن تھیٹرز کو سپلائی کیا جانیوالا پانی مہلک قرار دیدیا گیا۔ آپریشن تھیٹر کو فراہم پانی میں جراثیم اور سوڈا مناس کی بڑی تعداد پائی گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق چند روز قبل تھیٹر کی میز، دیواروں او رسرجیکل آلات میں وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی اور انفیکشن کی وجہ سے آپریشن تھیٹر بند کردیئے گئے تھے۔ سرکاری لیبارٹری نے چند روز قبل نمونے لئے تھے جس کے بعد پی آئی سی کے 9 میں سے 7 آپریشن تھیٹر بند کردیئے گئے۔

مزید :

تعلیم و صحت -