لومیرج کیس کی سماعت کے موقع پر ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی

لومیرج کیس کی سماعت کے موقع پر ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی
لومیرج کیس کی سماعت کے موقع پر ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لومیرج کیس کی سماعت کے موقع پر لاہورہائیکورٹ میدان جنگ بن گیا اور پریمی جوڑے کے عزیزواقارب گتھم گتھا ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق شاہدرہ کی سدرہ نے گھر سے بھاگ کر آصف سے پسند کی شادی کی تھی اور لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پر دونوں خاندان اور ساتھ آنیوالے لوگ گتھم گتھا ہوگئے ، ہنگامہ آرائی کے دوران لڑکی کاوالد بے ہوش ہوگیا جبکہ بعدازاں ہائیکورٹ کی سیکیورٹی نے فریقین میں لڑائی ختم کرادی ۔

مزید :

لاہور -