بوکوحرام نے 200طالبات کے اغواءکی ذمہ داری قبول کرلی

بوکوحرام نے 200طالبات کے اغواءکی ذمہ داری قبول کرلی
Nigeria
کیپشن: Boko Haram

  

ابوجا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مذہبی شدت پسند گروپ ”بوکو حرام“ نے نائیجیریاکے شمال مشرقی گاﺅں سے200 طالبات کے اغواءکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔  جاری کی جانے والی ویڈیو میں اس تنظیم کے رہنما کا کہنا ہے کہ وہ لڑکیاں اس کے قبضے میں ہیں اور انھیں بازار میں فروخت کر دیا جائے گا . غیرملکی میڈیاکے مطابق مغوی لڑکیوں کو گزشتہ ماہ چیبوک کے علاقے سے اغواءکیا گیا تھا۔ اس سے قبل نائیجیریا کے صدر گڈلک جو ناتھن نے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اغواءکی گئی 200 سے زائد سکول کی طالبات کی بازیابی کے لئے ہر ممکن کوشش کریںاور جو ناتھن گڈلک نے وعدہ کیا کہ لڑکیاں جہاں کہیں بھی ہوں گی ہم ان کو بازیاب کروانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ صدر نے کہا کہ یہ نہایت تکلیف دہ وقت ہے اور انہوں نے والدین، مقامی آبادی سمیت دوسرے لوگوں سے بھی تعاون کی درخواست کی ہے۔ 200 سے زائد لڑکیوں کو ریاست بورنو کے چیبوک قصبے سے 15 اپریل کو اغواءکیا گیا تھا اور ان میں سے تقریباً 50 لڑکیاں جان بچا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کچھ لڑکیوں کو کیمرون اور چاڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -