کراچی سے بیرون ملک جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

کراچی سے بیرون ملک جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
کراچی سے بیرون ملک جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سے مانچسٹر جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 721سے دوران پرواز پرندہ ٹکراگیاجس پر طیارے کوہنگامی طورپر لاہورمیں اُتارلیاگیا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق جہاز کے پائلٹ نے انتہائی مہارت کے ساتھ پرواز کو اُتار لیا اور تمام مسافر محفوظ ہیں ، پروازبیرون ملک جارہی تھی ۔ بتایاگیاہے کہ پائلٹ کی طرف سے کنٹرول ٹاور کو پرندہ ٹکرانے کی اطلاع ملنے کے بعد ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی اور طیارہ بحفاظت لینڈنگ کرگیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق معمول کی جانچ پڑتال اور کسی ممکنہ نقصان کی صورت میں مرمت یا متبادل طیارے کی فراہمی کے بعد مسافروں کو روانہ کردیاجائے گا۔

مزید :

قومی -