یوٹیوب کھولنے کیلئے قومی اسمبلی میں قراردادمتفقہ طورپر منظور

یوٹیوب کھولنے کیلئے قومی اسمبلی میں قراردادمتفقہ طورپر منظور
Youtube
کیپشن: National Assembly

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی نے یوٹیوب کھولنے سے متعلق قراردادمتفقہ طورپر منظور کرلی ہے جس میں حکومت سے مطالبہ کیاگیاہے کہ فوری طورپر یوٹیوب کھولنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ منگل کو ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے یوٹیوب کھولنے سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی جس کے متن میں کہاگیاکہ تمام مسلم ممالک میں یوٹیوب پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے ،حکومت پاکستان بھی فوری طورپر یوٹیوب کھولنے کے لیے اقدامات کرے ۔ایوان نے قراردادمتفقہ طورپر منظور کرلی تاہم مسلم لیگ کی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سائرہ افضل تارڑ اور شازیہ مری میں جھڑپ ہوئی ۔سائرہ افضل تارڑ کا کہناتھاکہ حکومت پابندی ہٹانا چاہتی ہے ،تمام جماعتیں آپس میں بیٹھ کر فیصلہ کریں اور مشاورت سے فیصلہ کریں ۔