لاہور چڑیا گھر کے دادا استاد شیر" جمبو" ناقص اور غیر معیاری گو شت کے باعث ہلا ک

لاہور چڑیا گھر کے دادا استاد شیر" جمبو" ناقص اور غیر معیاری گو شت کے باعث ہلا ک
Zoo
کیپشن: Lion

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( اسد اقبا ل )چڑیا گھر کے دادا استاد شیر" جمبو" ناقص اور غیر معیاری گو شت کے باعث ہلا ک ہو گیا ہے ۔ عالمی شہرت کا حا مل جمبو علاج معالجہ کی سہو لیات میسر نہ ہو نے کے باعث وقت آخر پر تڑپ تڑپ کر جان دینے پر مجبو ر ہوا ۔ ستم با لا ستم یہ کہ چڑ یا گھر کا آفیشل ڈاکٹر بھی ایک ہفتہ کی چھٹی پر تھا اور سو نے پہ سہا گہ یہ کہ چڑ یا گھر انتظا میہ کسی متبادل معا لج کا بھی بندو بست نہ کر سکی بلکہ انتظا میہ نے اسسٹنٹ ویٹر نری ڈاکٹر چڑیا گھر کے رحم و کر م پر چھو ڑتے ہو ئے بر ی الزمہ ہو گئے ۔ اور سیاحو ں باالخصو ص بچو ں کا دل لبھا نے والا جمبو ایڑ ھیاں رگڑ رگڑ کر مو ت کی آ غو ش میں گیا۔سیاحو ں نے قیمتی شیر کی ہلا کت کو چڑیا گھر انتظا میہ کی مجر مانہ غفلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص گو شت کی فراہمی کی بار بار نشا ندہی کے با و جو د کاروائی نہ کر نا انتظا میہ کی غفلت کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ۔ محکمہ جنگلی حیا ت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہورچڑ یا گھر کے ڈائر یکٹر اور ڈپٹی ڈا ئر یکٹر کی آ شیر باد سے لاہور چڑ یا گھر جو ملک بھر میں اہمیت کا حامل ہے اپنی افا دیت کھو تا جا رہا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور چڑیا گھر کا گو شت فراہم کرنے والا ٹھیکیدار عر صہ دراز سے چڑ یا گھر کے گو شت خو ر جانوروں کے لیے جانور سپلا ئی کر رہا ہے جو اتنے لاغر اور کمزور جانور خوراک کے لیے فراہم کر تا ہے جو اپنے پیروں پر کھڑا تک نہیں ہو پا تا ۔ چڑ یا گھر کے چھو ٹے ملازمین کی جانب سے اعلی افسران کو نشا ندہی کر نے کے باو جو د کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور چڑ یا گھر کا شیر جمبو نا قص اور زہر باد گوشت کھانے کے باعث جگر کے مر ض میں مبتلا ہو گیا تھا ۔ گزشتہ چندروز سے جمبو کو ڈالی جانے والی خوراک نا قص تھی جس سے بد بو بھی آرہی تھی تاہم جمبو نے بھو ک کی شدت بڑ ھنے کے باعث اس مضر صحت گو شت کو کھا یا جس کے دو دن گزرنے کے باوجو د شیر نے کچھ نہ کھا یا اور کھا یا گو شت ہضم نہ ہو نے سے اس کے پیٹ میں انفیکشن ہو گیا ۔ستم با لا ستم یہ کہ چڑ یا گھر کے اسسٹنٹ ڈاکٹر کی جانب سے مر ض کی صحیح طر یقہ سے تشخیص نہ ہو سکی ۔ اور آ فیشل ڈاکٹر جو ایک ہفتہ کی چڑ یا گھر سے چھٹی کے با عث کسی دوسر ی جگہ ڈیو ٹی کر رہا تھا ۔ واضع رہے کہ لاہو ر چڑ یا گھر کے جمبو شیر کی عمر 17سا ل کے قر یب تھی ۔ جو لاہو ر چڑ یا گھر میں پیدا ہوا ۔ اور اس کی نسل سے پیدا ہونے والے شیر آج ملک بھر کے سرکاری چڑ یا گھروں اور پارکو ں میںشہریو ں کی تو جہ کا مر کز بنے ہوئے ہیں ۔ سیا حو ں کا کہنا ہے کہ جمبو شیر کی ہلاکت انتظا میہ کی مجر ما نہ غفلت ہے جس پر محکمہ کو کاروائی کر نی چائیے ۔ لاہور چڑ یا گھر کے ڈپٹی ڈائر یکٹر مدثر حسن نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ چڑ یا گھر کا شیر طبعی مو ت مرا ہے ۔جس کی عمر زیادہ ہو نے کے باعث شیر بو ڑھا اور کمز ور بھی ہو چکا تھا ۔ انھو ں نے بتا یا کہ چڑ یا گھر میں جانوروں کو ڈالا جانے والا گو شت معیا ری ہو تا ہے ۔ کیو نکہ اسے سارے گو شت خور جانور کھا تے ہیں ۔اورانتظا میہ اسے چیک کر تی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھو ں نے کہا کہ چڑ یا گھر میں دو و یٹر نری اسسٹنٹ ڈاکٹر مو جو د تھے جنھو ں نے جمبو کو طبعی امداد دی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

مزید :

لاہور -