اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی سی بی کے چیف سلیکٹر محمد الیاس کو بحال کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی سی بی کے چیف سلیکٹر محمد الیاس کو بحال کر دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی سی بی کے چیف سلیکٹر محمد الیاس کو بحال کر دیا
کیپشن: Muhammad Ilyas

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد الیاس کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کو 13 فروری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے محمد الیاس کو عہدے پر بحال کرنے کے ساتھ ساتھ 3 مزید ملازمین کو بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان کو چیف سلیکٹر اور ٹیم منیجر تعینات کر رکھا ہے۔

مزید :

کھیل -