بڈھے دولہے نے معصوم بچی کو دلہن بنالیا، حوالات میں بند

بڈھے دولہے نے معصوم بچی کو دلہن بنالیا، حوالات میں بند
بڈھے دولہے نے معصوم بچی کو دلہن بنالیا، حوالات میں بند
کیپشن: Marriage

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر،روہڑی(مانیٹرنگ ڈیسک) روہڑی پولیس نے 80سالہ نئے نویلے دولہے کو حراست میں لے کر آٹھ سالہ دلہن کو ویمن سٹیشن منتقل کردیاجبکہ نکاح خوان و لڑکی کے والدین کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق غوث پور کا 80سالہ ہدایت اللہ 8سالہ لڑکی سے وٹے سٹے میں نکاح کرکے لایاتھا اور اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے دولہا کو دھر لیا جبکہ بچی یعنی کہ ’دلہن‘ کو ویمن سنٹر منتقل کردیا۔ بتایاگیاہے کہ معصوم دلہن کے بھائی طارق سے ریمانامی لڑکی کی شادی ہوئی تھی جس کے بدلے میں بوڑھا معصوم بچی بیاہ لایالیکن اطلاع پر پولیس حرکت میں آگئی ۔ پولیس کے مطابق بچی کو میڈیکل رپورٹ کے لیے بھیج دیاگیاہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔یادرہے کہ سندھ اسمبلی میں کم عمری کی شادی کے خلاف بل منظور ہواتھا اور بل منظوری کے بعد یہ پہلا واقعہ تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -