ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز کو 72گھنٹے کا الٹی میٹم

ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز کو 72گھنٹے کا الٹی میٹم
Traffic Police
کیپشن: CTO

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سی ٹی او سہیل چودھری نے 18 سال سے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیلئے 72 گھنٹے کی مہلت دے دی ہے جس کے بعد پکڑ دھکڑ شروع ہوجائے گی ۔ فیصل چوک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، والدین اپنے 18 سال سے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت نہ دیں اور اس معاملے میں ان کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر کمسن ڈرائیور جیل بھی جائیں گے اور اس کام کیلئے ضرورت پرڑنے پر پولیس کی مدد بھی حاصل کی جائے گی۔ اس موقع پر سی ٹی او نے لوگوں میں آگاہی کے حوالے سے پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔

مزید :

لاہور -