عمران خان وزیراعظم نہ بننے کا انتقام جمہوریت سے نہ لیں: خواجہ سعد رفیق

عمران خان وزیراعظم نہ بننے کا انتقام جمہوریت سے نہ لیں: خواجہ سعد رفیق
عمران خان وزیراعظم نہ بننے کا انتقام جمہوریت سے نہ لیں: خواجہ سعد رفیق
کیپشن: saad rafique

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان 11 مئی کے روز عدلیہ کو دباﺅ میں لانا چاہتے ہیں، اگر عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکے تو اس کا ا نتقام قوم سے نہ لیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان صاحب! عدالتوں کو دباﺅ میں لینے کی کوشش نہ کریں، عمران خان کی مرضی کے فیصلے آئیں تو ٹھیک غلط آئیں تو تنقید کرتے ہیں، لوگ عمران خان کو دھاندلی کے نام سے یاد کرتے ہیں، تحریک انصاف کے سربراہ 11 مئی کو عدلیہ کو اپنے دباﺅ میں لانا چاہتے ہیں، پنجاب کے 60 حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں، این اے 125 میں حامد خان نے ایک پٹیشن بھی دائر نہیں کی، عمران خان شیخ رشید جیسے لوگوں کے نرغے میں لگتے ہیں، عمران خان کے مطالبے پر جوڈیشل افسر لگائے۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ طاہر القادری کے خواب مشہور ہیں، طاہر القادری کی کسی بھی تحریک میں اخلاص نہیں ہوتا جس کے باعث ان کی ہر تحریک مذاق بن جاتی ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے، لاءاینڈ آرڈر اور امن و امان ملک کے اہم مسائل ہیں، دونوں بڑی جماعتیں نان ایشوز کی سیاست کا خمیازہ بھگت چکی ہیں۔ پولیو سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پولیو خیبرپختونخواہ سے پھیلا ہے، عمران خان کی حکومت وہاں کیا کر رہی ہے، عمران خان خیبرپختونخواہ میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -