رنویر سنگھ کو دیپکا پڈو کون بھا گئی

رنویر سنگھ کو دیپکا پڈو کون بھا گئی
Depika
کیپشن: Ranvir Singh

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دیپکا پڈوکون کو ان کے بوائے فرینڈ نے باقاعدہ طور پر شادی کیلئے پروپوز کردیا۔ ایک بھارتی فلمی ویب سائٹ کے مطابق رنویر سنگھ نے اداکارہ کو قیمتی لاکٹ تحفے میں دیا ہے جس میں انگریزی لفظ LOVE لکھا ہوا ہے۔ محبت کے الفاظ پر مبنی اس لاکٹ کو امریکہ سے واپسی پر دپیکا کے گلے میں دیکھا گیا۔ ذرائع کےمطابق دپیکا نے بھی اپنی گردن پر رنویر کے نام کا ٹیٹو بنوا رکھا ہے جبکہ دونوں اکثر و بیشتر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ دپیکا اور رنبیر کپور کے درمیان طوفانی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی تھی لیکن رنبیر نے دپیکا سے منہ موڑ کر رنبیر کی بے وفائی نے انکا دل توڑ دیا ہے۔ اس کے بعد رنویر سنگ نے دپیکا کے دل پر لگے گھاﺅ بھرنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب ہوتے نظر آتے ہیں۔ واضح رہے کہ رام لیلا کی یہ جوڑی اب ایک اور فلم باجو راﺅ مستانی میں دھوم مچانے کو تیار ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -