گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2افراد ہلاک
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلشن اقبال کے علاقے میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں 4 نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جو ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر ہلاک افراد کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم دونوں افراد ناظم آباد کے رہائشی ہیں۔