مذہبی تہوار کے دوران خطرناک کرتبوں کا مظاہرہ

مذہبی تہوار کے دوران خطرناک کرتبوں کا مظاہرہ
مذہبی تہوار کے دوران خطرناک کرتبوں کا مظاہرہ

  

احمد آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زیر نظرتصاویر بھارت کے شہر احمد آباد کی ہے جہاں ایک صوفی بزرگ حضرت پیر محمود شاہ بخاریؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر ایک شخص مستان حسن علی رفاعی خطرناک کرتب کا مظاہرہ کررہا ہے جس میں وہ تلوار کی نوک کو اپنی آنکھ میں چبھو رہا ہے۔ اس مذہبی تہوار میں ریاست گجرات اور گردونواح سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں۔ اس موقع پر جلوس نکالا جاتا ہے۔ عقیدت مند 120 کلومیٹر کا فیاصلہ طے کرکے بدیاد کے علاقے میں جاتے ہیں جہاں ان صوفی بزرگ کا مزار واقع ہے۔ عقیدت مندوں کا ماننا ہے کہ ان بزرگوں کے مزار پر حاضری دینے اور منت مانگنے سے ان کی دلی مرادیں پوری ہوتی ہیں۔

مزید :

تفریح -