متحدہ کا ٹارگٹ کلر کراچی منتقل کیے جانے کی درخواست مستر د

متحدہ کا ٹارگٹ کلر کراچی منتقل کیے جانے کی درخواست مستر د
متحدہ کا ٹارگٹ کلر کراچی منتقل کیے جانے کی درخواست مستر د

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کو کراچی منتقل کیے جانے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ کے کارکن رانا نویدکے حیدر آباد جیل سے سینٹرل جیل کراچی منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ملزم رانا نوید 100سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم شجاعت ہاشمی کے ساتھ مقدمات میں شریک ملزم ہے ۔ذرائع کے مطابق ملزم رانا نوید اور شجاعت علی ہاشمی کے خلا ف مقدمات حیدر آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے ۔

مزید :

کراچی -