ایرانی وزیر داخلہ کی چوہدری نثار سے ملاقات، آئندہ چند روز میں مشترکہ کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق

ایرانی وزیر داخلہ کی چوہدری نثار سے ملاقات، آئندہ چند روز میں مشترکہ کمیشن ...
ایرانی وزیر داخلہ کی چوہدری نثار سے ملاقات، آئندہ چند روز میں مشترکہ کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق
کیپشن: ch nisar, fazli

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار میں جڑے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاک، ایران معاملات پر آئندہ چند روز میں مشترکہ کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ امن اور تعاون کا پیغام لائے ہیں، پاک ایران مضبوط تعلقات خطے میں امن کیلئے ضروری ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات دنیا کیلئے مثال ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے ان کی ملاقات مثبت اور تعمیری رہی جس میں معاشی تعلقات کے فروغ اور دیگر امور پر بات ہوئی۔ اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان کو ایران سے قطعی طور پر کوئی مسئلہ نہیں ہے، وزیراعظم نواز شریف ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں، پاکستان اور ایران کے عوام مثالی دوستی چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں رکاوٹ کو دور کیا جائے گا۔