آئندہ 24 گھنٹوں میں بیشتر علاقوں کا موسم خشک اور گرم رہے گا
اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دورا ن ملک کے مختلف حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ ذرائع کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختوا ، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، قلات اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔