گائے نے بچے کو زندگی دے دی

گائے نے بچے کو زندگی دے دی
گائے نے بچے کو زندگی دے دی
کیپشن: Baby with Cow Heart

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ننھے روبین کی زندگی بجھتے چراغ کی مانند تھی کیونکہ اس کے دل میں پیدائشی طور پر سوراخ موجود تھے جس کی وجہ سے سانسیں رک رک کر چلتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں کیونکہ ایک سال کے بچے روبین کے سینے میں گائے کا دل دھڑک رہاہے ۔ برطانوی ڈاکٹروں نے ایک میجر آپریشن کے دوران روبین کے دل کے سوراخوں کی گائے کی دل کے تشو سے پیوندکاری کرکے اس کی جان بچالی ہے۔ یارکشاہر کے رہائشی پٹیرا کے گھر جب روبین ویبر جیکسن کی ولادت ہوئی وہ دیکھنے میں تو ایک صحت مند بچہ معلوم ہوتا تھا اس کی رنگت سرخ و سفید تھی اور بظاہر سب کچھ ٹھیک تھا۔ لیکن ایک دن اس کی سانس نے چونکا دیا اور ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے دل میں دو سوراخ ہیں۔ تاہم آپریشن کے بعد اب وہ صحت مند ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -