سینئر سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین ہوں، عدالت نے بحال کیا، نجم سیٹھی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں: محمد الیاس

سینئر سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین ہوں، عدالت نے بحال کیا، نجم سیٹھی کے ساتھ کام ...
سینئر سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین ہوں، عدالت نے بحال کیا، نجم سیٹھی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں: محمد الیاس
کیپشن: Muhammad Ilyas

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بحال ہونے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد الیاس نے کہا ہے کہ وہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ذکاءاشرف نے ایک سال کیلئے چیف سلیکٹر کا عہدہ دیا تھا، وہ سینئر سلیکشن کمیٹی چیئرمین ہوں اور عدالت نے انہیںبحال کیا ہے، بحالی کا نوٹیفکیشن ملا تو وہ کل پی سی بی جائیں گے اور چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے محمد الیاس کے ساتھ ساتھ مزید 3 ملازمین کو ان کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

کھیل -