پورٹ قاسم میں 1,320 میگاواٹ منصوبے کا افتتاح، چین کے تعاون پر شکرگزار ہیں، اندھیروں کو روشنیوں میں بدلنے کا سفر تیزی سے جاری ہے: وزیراعظم

پورٹ قاسم میں 1,320 میگاواٹ منصوبے کا افتتاح، چین کے تعاون پر شکرگزار ہیں، ...
 پورٹ قاسم میں 1,320 میگاواٹ منصوبے کا افتتاح، چین کے تعاون پر شکرگزار ہیں، اندھیروں کو روشنیوں میں بدلنے کا سفر تیزی سے جاری ہے: وزیراعظم
کیپشن: power plant

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے پورٹ قاسم میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے 1,320 میگاواٹ پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ توانائی بحران پر قابو پائے بغیر خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں درآمدی کوئلے سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں 660 میگاواٹ بجلی کا ایک اورمنصوبہ لگایا جائے گا۔ یہ منصوبہ پاور چائنا اور قطر کے المرکاب گروپ کے تعاون سے لگایا جا رہا ہے جس پر ڈیڑھ سے دو ارب لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ دسمبر 2017 ءمیں مکمل ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق نجی شعبے میں کوئلے سے چلنے والا یہ پاکستان کا پہلا بجلی گھر ہوگا جس سے سستی بجلی کا حصول ممکن ہو گا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کے میں وافر اور سستی بجلی پیدا ہو ، 1320میگاواٹ کا منصوبہ دسمبر 2017تک مکمل ہو جا ئے گا اور کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت کم ہو جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے میں چین کا بڑا اہم کردار ہے ، توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی خوصلہ افزائی کر رہے ہیں، ساہیوال ، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان میں بھی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ لگائیں گے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک دن تو کیا ایک گھنٹہ بھی ضائع نہیں کیا، ہمارے بینکوں میں اتنی جان نہیں کہ ایک سے زائد منصوبوں کیلئے قرض دے سکیں، پاکستان میں کارخانے لگنے شروع ہوئے ہیں یہ چین کی مہربانی ہے، ہم تیزی کے ساتھ بجلی کے کارخانے لگا رہے ہیں اور ہماری حکومت کے آنے کے بعد بجلی کا پہلا منصوبہ لگ رہا ہے، نیلم جہلم سے 960 میگاواٹ بجلی سال کے آخر میں حاصل ہونا شروع ہو جائے گی، گڈانی میں چھ ہزار چھ سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، جامشورو میں بھی 1320 اور پنجاب سے 2600 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی، خیبرپختونخواہ سے 4500 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی، پنجاب میں بھی بجلی کے چار بڑے منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا، اندھیروں کو روشنی میں بدلنے کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ کراچی سے لاہور تک موٹروے کی تعمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کراچی سے لاہور موٹروے گزشتہ کئی سال میں کیوں نہیں بنی؟ موٹرے کی بنیاد رکھی گئی تھی تو واویلا کیا گیا تھا کہ نواز شریف پیسہ خرچ کر رہا ہے لیکن آج ہر طرف سے مطالبہ ہے کہ کراچی سے لاہور تک موٹروے ہونی چاہئے۔

مزید :

بزنس -Headlines -