لاپرواہ سلمان خان پھر مشکل میں

لاپرواہ سلمان خان پھر مشکل میں
لاپرواہ سلمان خان پھر مشکل میں
کیپشن: salman khan

  

ممبئی (بیورورپورٹ)سناتھا کہ پرانی یادیں انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتیں اور سلمان خان پر یہ بات بالکل ٹھیک بیٹھتی ہے ۔ انہوں نے 25ستمبر 2002ءکی رات کو مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت ہو کر گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 4لوگ انتہائی زخمی ہو گئے تھے جن میں سے ایک فرد بعد میں ہلاک بھی ہو گیا تھا۔ سلمان خان کو اس دن سے عدالت کے چکر لگانے پڑرہے ہیں ۔ منگل کے روز بھی وہ ایک بار پھر عدالت میں پیش ہوئے جہاں ایک عینی شاہد جس کا نام” سامبا گودھا“ہے نے انہیں پہچانتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ یہ وہی شخص ہے جو حادثے کے بعد اپنی کار میں سے نشے کی حالت میں باہر نکلا ۔ عینی شاہد کا کہنا تھا کہ اس نے سلمان خان کو اپنی آنکھوں سے دیکھا جبکہ حادثے کے بعد سلمان اپنی گاڑی سے لڑکھڑاتے ہوئے باہر نکلے ۔ یاد رہے کہ یہ مقدمہ گزشتہ 12سال سے زیر سماعت ہے اور اب تک 17گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں ۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سلمان خان کی لاپرواہی ثابت ہو جاتی ہے تو انہیں دو سال قید بھی ہو سکتی ہے ۔

مزید :

تفریح -