سعودی عرب سے 62 انتہاءپسند گرفتار، پاکستانی بھی شامل
ریاض (مانیٹرنگ ڈسک) سعودی سیکیورٹی فورسز نے 62 انتہاءپسندوں پر مشتمل دہشت گردوں کا گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق گرفتار افراد میں 59 سعودی باشندے، ایک پاکستانی، یمنی اور ایک فلسطینی شخص شامل ہے۔ یہ افراد اہم سرکاری اور غیر ملکی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔